۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
الکاظمی

حوزہ/آپ کے ارشادات اور خصوصی رہنمائی اور مشورے مسائل کو حل کرنے کی کلید ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وزیر اعظم نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی جسمیں انہوں نے کہا،عراقی عوام ایران کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، اور حقیقت یہ ہے کہ تکفیریوں کے خلاف جنگ میں عراقیوں اور ایرانیوں کا خون ملا ہوا ہے، اور انہوں نے مل کر اس فتنے سے مقابلہ کیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا اہل بیت(ع) سے محبت اور عقیدت کی بنیاد پر ایران اور عراق کے تعلقات بہت گہرے اور طویل تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا،آپ کے ارشادات اور خصوصی رہنمائی اور مشورے مسائل کو حل کرنے کی کلید ہیں، اور میں اس رہنمائی کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .